ڈرامے کے لیے، ارطغرل غازی (سیزن) ملاحظہ فرمائیں۔
ارطغرل
(عثمانی ترک میں: شمس الدين بن يحيا) ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
TM-2001-500manat-Ärtogrul Gazy-b.png
معلومات شخصیت
پیدائش اخلاط ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1281[1] ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سوغوت ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مقبرہ ارطغرل غازی ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ حلیمہ خاتون ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عثمان اول، ساجی بیگ ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد سلیمان شاہ ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ حائمہ خاتون ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
دوندار بے ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دیگر معلومات
پیشہ ریاست کار، عسکری قائد ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
درستی - ترمیم سانچہ دستاویز دیکھیے
امیر غازی ارطغرل بن سلیمان شاہ قایوی ترکمانی (عثمانی ترک زبان: ارطغرل)[2] (وفات: 1280ء) ترک اوغوز کی شاخ قائی قبیلہ کے سردار سلیمان شاہ کے بیٹے اور سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔[3] ولادت کا زمانہ سنہ 1191ء کے آس پاس کا ہے جبکہ سنہ وفات 1281ء بتائی جاتی ہے اور مدفن اناطولیہ کے شہر سوغوت میں واقع ہے۔ ارطغرل غازی ایک بہادر، نڈر، بے خوف، عقلمند، دلیر، ایماندار اور بارعب سپاہی تھے۔ وہ ساری عمر سلجوقی سلطنت کے وفادار رہے۔ سلطان علا الدین کیقباد اول نے ارطغرل کی خدمات سے متاثر ہو کر ان کو سوغوت اور اس کے نواح میں واقع دوسرے شہر بطور جاگیر عطا کیے اور ساتھ ہی "سردار اعلیٰ" کا عہدہ بھی دیا۔ اس کے بعد آس پاس کے تمام ترک قبائل ان کے ماتحت آگئے تھے۔
غیر معتبر تاریخی حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ارطغرل کا تعلق غز ترک قبائل کی شاخ قائی قبیلہ سے تھا[4] اور ان کا خاندان بیگ (سردار) کہلاتا تھا۔
ارطغرل ترک زبان کا لفظ ہے اور دو لفظوں ”ار“ اور ”طغرل“ سے مل کر بنا ہے، ”ار“ کے معنی آدمی، سپاہی یا ہیرو کے ہیں جبکہ ”طغرل“ کے معنی عقاب پرندے کے آتے ہیں، [5] جو مضبوط شکاری پرندہ کے طور پر مشہور ہے، [6] یوں ”ارطغرل“ کے معنی عقابی شخص، عقابی سپاہی یا شکاری ہیرو وغیرہ کے ہوں گے۔
click here to watch full video
No comments: